پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا،انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لےلیا گیا ہےپی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی ائین کے مطابق نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنادیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ اپنے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرائے۔
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جن میں گوہر خان کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیاتاہم اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ پی ٹی آئی کے الیکشن اس کے آئین کے مطابق نہیں ہوئے۔