این اے 58 ،میجر طاہر اقبال اور قیصر مجید ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

0

چکوال : ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی وزیر میجر (ر)طاہراقبال ملک نے حلقہ NA-58 اور سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹرقیصرمجیدملک نے حلقہ NA-58 اور PP-20 کیلیئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

اس موقع پر حلقہ NA-58 کے سابق چیئرمینز یونین کونسلز،وائس چیئرمینز یونین کونسلز،ایم وائی او کے کارکنان اور چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد جلوس کی شکل میں انکے ہمراہ تھی۔
ڈسٹرکٹ کمپلیکس پہنچنے پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) وکلاء فورم چکوال چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جلوس کا شاندار استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.