تلہ گنگ، امیدواروں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
تلہ گنگ: مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
پرانی کچہری میں امیدواروں اور ان کے ساتھ آنے والے سپورٹرز کی بڑی تعداد کے باعث دن بھر رش لگا رہا۔
پی پی پی وویمن ونگ کی ڈویژنل نائب صدر خالدہ بلوچ نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ حلقہ این اے 59اور پی پی 23سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اس موقع پر محترمہ خالد بلوچ کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دوسرے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں ملک اعجاز جسیال نے بڑے قافلے کے ہمراہ pp22 کے الیکشن کے لیۓ کاغذات جمع کرواۓ
سابق ایم این اے فوزیہ بہرام نے این اے 59 اور پی پی 22 کے لیے کاغذات جمع کرائے ۔
سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن نے این اے 59 کے لیے کاغذات جمع کرائے،
سابق ایم پی اے سلطان سرخرو اعوان نے پی پی 23 سے اپنے کاغذات جمع کروائے، راجہ مظہر حسین ہستال نے پی پی 22 کے لئے کاغذات جمع کرائے،
دو ازاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے حماد علی خان اور رانا عظمت حیات ٹمن نے بھی پی پی 23 کےلئے کاغذات جمع کرائے۔
سردار شاہروز خان ٹمن نے بھی این اے 59 کے لیۓ کاغذات جمع کروا دیے۔