سابق سپیکر اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا
صوابی: سابق سپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا۔
اسد قیصر کو 8 دسمبر کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، سابق سپیکر قومی اسمبلی کو مردان اور چارسدہ میں درج مقدمات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنرصوابی نے آج ہی سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لیا تھا، پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر صوابی نے تھری ایم پی او واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا۔