لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی چھوڑ کے پی ٹی آئی میں چلے گئے
لاہور : سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔
سردار لطیف کھوسہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔