تلہ گنگ ،دوستی ہارڈ بال ٹورنامنٹ شہزاد کرکٹ کلب نے جیت لیا

0

تلہ گنگ : دوستی ہارڈ بال ٹورنامنٹ شہزاد کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔

فائنل میچ اکوال گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس کی مہمان خصوصی امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 23 آمنہ ملک تھیں.
فائنل میچ میں دوستی الیون اکوال اور شہزاد کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد شہزاد کرکٹ کلب نے میدان مار لیا ۔

مہمان خصوصی کا آمد پر استقبال پرتپاک کیا گیا اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر خواتین ونگ ضلع تلہ گنگ اور امیدوار برائے صوبائ اسمبلی حلقہ PP23 آمنہ ملک کے ہمراہ ملک لیاقت اعوان سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، حافظ عمر ، امتیاز احمد لاوہ ، خان سعادت خان ، ملک عاصم بشیر،ظہیر شاہ ،ظہیر اکوال ،حاجی فصیل اکوال ،حاجی صفدر اکوال ودیگر بھی تھے ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی آمنہ ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔

امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حلقے کے لوگوں نے منتخب کیا تو پنجاب اسمبلی پہنچ کر نوجوانوں کے حق کیلئے بلند کروں گی علاقے کی خدمات میری اولین ترجیح ہے۔

آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہوئی تو آپ نوجوانوں کو اسٹیڈیم منظور کروا کر گفٹ کروں گی، میری دلی خواہش ہے کہ ہمارا علاقہ ترقی کرے اس میں ہم سب نے ملکر اپنے شہر کی بہتری کیلئے یکجا ہونا ہو گا تب ہی ہمارے ضلع تلہ گنگ کی قسمت بدل سکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.