جان بچانے والی ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری

0

اسلام آباد :نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان نے ان ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ادویات کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کیے تھے۔

وزیر صحت کی ہدایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے رجسٹریشن کیسزکو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹر کرنے کی منظوری دی ہے۔رجسٹریشن سے مارکیٹ میں ذیابیطس اور کینسر کی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے اینستھیزیا انجیکشن اور کینسر سے بچائو ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے انسداد کینسر ادویات کی درآمد اور مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے بھی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسین، ہیپرین اور اینوکساپرین انجیکشن کی رجسٹریشن کی منظوری دی۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی اینٹی ذیابیطس دوائی سیماگولوٹسئیڈ (Semaglutide) انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی گئی۔ان ادویات کی رجسٹریشن سے کینسر، ذیابیطس اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی طور پر ادویات کی تیاری اور فروغ کے لیے فارما پارک بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.