پرویز خٹک کی بھانجوں بھتیجوں پر ٹکٹوں کی بارش
نوشہرہ : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے اپنے ہی خاندان پر ٹکٹوں کی بارش کر دی۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ کے تمام حلقوں پر اپنے دونوں بیٹوں،داماد اور خود دو صوبائی اور ایک قومی نشست پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
پرویز خٹک نے این اے 33، پی کے 87اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پرویز خٹک کے داماد ڈاکٹر عمران خٹک این اے 34 اور پی کے 89 سے الیکشن لڑینگے
پی کے 85سے ابرہیم خٹک ، پی کے 86 سے اسماعیل خٹک امیدوار ہونگے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس دفعہ نوشہرہ کی سارے سیٹوں پر میں اپنے بچوں، بھتیجوں، بھانجوں کو کھڑا کرونگا۔