الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی تفصیلات کل جاری کرے گا
اسلام آباد : الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی تفصیلات کل جاری کرے گا ۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئےحلقہ بندیوں پر اعتراضات کی تمام کارروائی مکمل کرلی ۔
الیکشن کمیشن کل حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کرے گا،کل ویب سائیٹ پر حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرستیں دسمبر کے آغاز میں آویزاں کر دی جائیں گی۔
ریٹرننگ افسران کی تعیناتی آئندہ 3 روز تک مکمل کرلی جائے گی
تمام حلقوں کے لئے تعینات کیے جانے والے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔