اسرائیلی فوجی حماس سے خوفزدہ،میدان جنگ سے بھاگنے لگے
غزہ : اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو فوجی افسران کو برطرف کر دیا ہے جن کے زیر کمان فوجی ہلکار حماس کے مجاہدین کے حملے کے دوران میدان جنگ سے بھاگ گئے تھے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق ان فوجیوں کو درجنوں مجاہدین کے جوابی حملے کے بعد مدد نہیں ملی تھی جس کے بعد وہ غزہ سے فرار ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کی مزاحمت کی وجہ سے اسرائیلی فوجیوں کا مورال گر رہا ہے اور اسرائیلی فوج کے اندر بڑے پیمانے پر اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔