ورلڈکپ میں شکست ، مودی کا خواب ٹوٹ گیا

0

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے نام والے گراؤنڈ میں ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کی وجہ سے بھارت اور دنیا بھر میں بھارتی شہریوں میں صف ماتم بچھ گئی، بھارتی کھلاڑی روتے ہوئے ڈریسنگ روم میں گئے۔
نریندر مودی کے صوبے گجرات کے دارالحکومت احمد اباد میں اربوں روپے کی لاگت سے ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا جدید سٹیڈیم بنایا گیا اور فائنل میچ دیکھنے کے لیے یہ سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا بھارتی شائقین کو ورلڈ کپ جیتنے کی پوری امید تھی لیکن شکست کی وجہ سے جشن کی تمام تیاریاں سوگ میں تبدیل ہو گئیں جشن کے لیے آتش بازی کے کروڑوں روپے کے سامان کا بھی انتظام کیا گیا تھا جو ضائع چلا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.