عوام نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا،بلاول بھٹو

0

اپر دیر : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے شیر تو بلی نکلا۔
اپردیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور دیگر حکومتوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اپ پیپلز پارٹی کو ایک موقع دینا پڑے گا، عوام مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور ہمارے پاس ایک پلان موجود ہے جس کے تحت عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت پر نہیں ذاتی دشمنی پر اتر ائے ہیں،ن لیگ کی حکومت ہو یا پی ٹی ائی کی حکومت ہو انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ایک بے نظیر کارڈ ہی ہے جس کے ذریعے عوام کو سہولتیں مل رہی ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی عام ادمی اور پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتی ہے۔آپ مجھے ایک موقع دیں ہم انشااللہ دیر اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.