کون ہوگاکرکٹ کا حکمران،فیصلہ آج ہو جائے گا

0

احمد آباد : کون ہوگا، کرکٹ کا حکمران فیصلہ آج ہو جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

بھارت ورلڈ کپ 2023 میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کو5 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن رہنے کا اعزاز حاصل ہے ،آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کے 2 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

بھارت ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی بھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا۔

ورلڈ کپ 2003ء میں آسٹریلیا نے فائنل سے قبل لگاتار 10 میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت نے بھی اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے فائنل سے قبل مسلسل 10 فتوحات حاصل کی ہیں۔

اسی طرح جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003ء میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رواں ورلڈ کپ میں کینگروز کو بھارت کے ہاتھوں چنائی میں گروپ میچ میں شکست ہوئی۔

2003ء ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے بھارت نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ رواں ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.