وزیراعظم سےنگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات ،صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ملاقات کی اورملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سندھ میں اسمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.