مولانا فضل الرحمن فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے
اسلام آباد: جے یو آئ (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے۔
یہ جے یوآئی کے ترجمان اسلم غوری نے بھی ان کی غزہ روانگی کی تصدیق کر دی ہے لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد جسے طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا، مولانا اس منزل کی جانب روانہ ہوئے ہیں ۔