فخر زمان نے کیوی بالرز کو کان پکڑوا دیے،چھکوں پہ چھکے

0

بنگلورو : پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے بالرز کو کان پکڑوا دیے 63 بال پر سنچری بنا ڈالی ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں 402 رنز کے نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق زیادہ دیر تک کریز پر نہ رہ سکے اور آؤٹ ہو گئے ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے فخر زمان کے ساتھ مل کر پاکستان کا سکور آگے بڑھایا اس دوران فخر زمان چوکوں اور چھکوں کی مسلسل بارش کر رہے رہے جبکہ بابرعظم انہیں بیٹنگ کا بھرپور موقع دے رہےہیں فخر زمان نے 63 بال پر 100 رنز بنائے ہیں اور ان کے آگے نیوزی لینڈ کے بالرز بے بس نظر آ رہے ہیں گراؤنڈ میں موجود تماشائی بھی فخر زمان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔پاکستان نے 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.