الیکشن کا چاند 🌙 مبارک ہو،بلاول بھٹو زرداری

0

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا چاند مبارک ہو پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا ،پی ٹی ائی اور باقی جماعتوں کے درمیان بھی ایک میثاق معیشت ہونا چاہیے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے انتخابات پر بات نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کی اپنی مرضی ہے وہ جو چاہیں اپنا بیانیہ بنائیں البتہ ان کے درمیان میثاق معیشت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہوتا ہے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی اور الیکشن کمیشن خود انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتا۔
ان کا کہنا تھا کوئی ایک مثال بتا دیں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہو ہمیں تو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی لیکن پھر بھی حکومت بناتے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.