ورلڈکپ ،سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 210 رنز کا ہدف دے دیا

0

لکھنؤ : ورلڈ کپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

لکھنو میں جاری میچ میں سری لنکن ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ابھی پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔

دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔

آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقہ نے ہرایا جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا .

Leave A Reply

Your email address will not be published.