ن لیگ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی
لاہور : مسلم لیگ ن کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ نون کو جلسے کے باضابطہ اجازت دے دی۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسے کی اجازت کی درخواست دی تھی، ضلعی انتظامیہ نے بلال یاسین کی طرف سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی مکمل ذمہ داری لینے کا حلف نامہ لینے کے بعد جلسے کے لیے این او سی جاری کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے این او سی میں 39 نکات کی پاسداری کی ہدایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے منتظمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے علیحدہ اجازت لیں گے اور متعلقہ واجبات بھی ادا کریں گے۔