عمرہ کی ادائیگی ،وزیراعظم نے خانہ کعبہ کے اندر جا کر نوافل ادا کئے

0

مکہ مکرمہ:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عمرہ ادا کر لیااور مسجد الحرام میں ملک کی ترقی اور امت مسلمہ کیخوشحالی کے لیے دعا کی
وزیراعظم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
قبل ازیں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جمعرات کو جدہ پہنچے. جدہ پہنچنے پر نگران وزیرِ اعظم کا اعلی سعودی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا، وزیرِ اعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ ہوائی اڈے سے مکہ معظمہ روانہ ہوئے مکہ پہنچتے ہی انہوں نے عمرہ ادا کیا اس موقع پر خانہ کعبہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر وزیراعظم کے لیے کھولا گیا جہاں انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.