مستونگ دھماکہ، شہداء کی تعداد 50 سے بڑھ گئی
مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 51 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خود کش دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ خودکش دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔
در ایں اثنا خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ مستونگ ایس پی آفس میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ،پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔