لطیف کھوسہ کی پیپلز پارٹی کی رکنیت معطل

0

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کےسیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی۔
سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی،سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا۔
14 ستمبر کو لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود آپ پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی اور جماعت کے سربراہ کا کرپشن کیس میں دفاع کر رہے ہیں جس میں ان کو سزا دی جاچکی ہے، اسی طرح ان کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بھی دفاع کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.