راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز

0

راولپنڈی : راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔
منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔
گورک پور تراھیا کے مقام پرکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دورہ کیااور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر کام کی رفتار کے پلان کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہ رہے تھے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے،راولپنڈی شہر کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترقی کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.