چیف جسٹس ،قاضی فائزعیسٰی کی سپریم کورٹ آمد، پرتپاک استقبال
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر سپریم کورٹ کے عملہ نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ آمد پر گلدستہ پیش کیا گیا۔ انہوں نےاستقبال پر سپریم کورٹ کے عملہ سے اظہار تشکر کیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز موجود تھے۔