پاک بھارت ادھورا میچ کیا آج بھی مکمل ہو پائے گا

0

کولمبو : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا بارش کے باعث معطل ہونے والا میچ آج پھر کھیلا جائے گا۔
بارش کے باعث میچ روکے جانے سے
قبل بھارت نے 24 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
ویرات کوہلی اور راہول اس وقت کریز پر ہیں پاکستان کی طرف سے شاداب خان اور شاہین شاہ افریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی آج میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے کل ختم ہوا تھا۔
ماہرین موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آج بھی کولمبو میں بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے میچ کے مکمل ہونے کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.