بلاول بھٹو نے اپنے اتحادیوں کو نشانے پہ لے لیا
حیدرآباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی توپوں کا رخ سابق حکومت میں شامل اپنے اتحادیوں کی طرف کر لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ، نااہل اور نالائق وزیراعظم کے خلاف تحریک میں حیدرآباد کے عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دیں، سیاست میں ’جو ڈر گیا وہ مر گیا، ہمارے اتحادی اور سیاسی جماعتیں ڈر کر جنرل الیکشنز سے بھاگ رہی ہیں، ڈر کر بھاگنا پیپلز پارٹی کی تربیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن سلیکٹڈ قیادت کا مقابلہ عوام کی طاقت سے کریں گے، پہلے ملیر کے جیالوں نے عمران خان کی ضمانت ضبط کروائی، اب ملک بھر میں اس کی ضمانت ضبط کروائیں گے۔