ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ ، پاکستان پہلے فیلڈنگ کرے گا
کولمبو:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم 3 فاسٹ اور 3 سپنرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اترے گی
فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، سپنرز میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آج ایشیا کپ کے مقابلوں میں 18 ویں بار آمنا سامنا ہو گا
ایشیا کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم 7 ٹائٹلز جیت کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جبکہ پاکستان بھی ایشیا کپ 2 بار جیت چکا ہے ۔