جنوبی افریقہ میں سبکی، مودی کا جہاز سے نکلنے سے انکار

0

پریٹوریا :جنوبی افریقہ میں مودی کی سبکی کا سامنا، بر کس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو کوئی اعلیٰ عہدیدار استقبال کیلئے نہ آیا، مودی نے طیارے سے باہر نکلنے سے انکار کر دیا ۔ 10 منٹ تک ناراض ہو کر ہے طیارے میں بیٹھے رہے ۔ آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے والے ہو چینی صدر جیسا استقبال نہ ہونے پر مودی جنوبی افریقی قیادت سے سخت ناراض ہوئے ،جنوبی افریقہ کے اخبار کے مطابق جیسے ہی مودی واٹر کلوف ایئر بیس پر پہنچے تو کابینہ کا صرف ایک وزیر ان کے استقبال کیلئے موجود تھا جس پر مودی سیخ پا ہو گئے اور وہ باہر نہ آئے ، پر تپاک استقبال کے انتظار میں مودی دس منٹ تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے ، ہنگامی طور پر جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشکیل کو بلا کے مودی کا استقبال کرایا گیا تب جا کے مودی راضی ہو ئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.