لطیف کھوسہ سمیت 18افراد لفٹ میں پھنس گئے

0

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ،نعیم حیدر پنجوتھہ ،علی اعجاز بٹرسمیت 18 افراد کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے ۔

تمام افراد چیف جسٹس کی کورٹ سے نکل کر تھرڈ فلور پر لفٹ میں سوار ہوئے۔
لفٹ گراؤنڈ فلور پر آنے کے بجائے سیکنڈ فلور پر پھنس گئی تھی۔

بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو 12:45 پر 45 منٹ بعد لفٹ سے نکالا گیا۔

ہائیکورٹ میں لفٹ ٹھیک کرنے کیلئے کوئی انتظامات موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے پی ڈبلیو ڈی سے لفٹ انجینیئرز کو بلایا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.