وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا
اسلام آباد : نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔
کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹویٹ اور اس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس میں رواں سال کیلئے دیت کی قیمت مقرر کرنے کی سمری منظور ہو گی ۔