نگران حکومتیں انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوں گی ،الیکشن کمیشن
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ نگران حکومتیں نہ ہی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کریں گی اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام کریں گی جس سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر منفی اثرات مرتب ہوں۔پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق
قبل ازیں 22 جنوری 2023 کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں موجودہ نوٹیفکیشن کے ذریعے درج ذیل نئے نکات کا اضافہ کیا گیا ہے۔نگراں حکومتیں انتخابات پر انداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی اور نہ کسی بھی صورت میں ایسا کچھ کریں گی جس سے آزاد اور منصفانہ انتخابات پراثرانداز ہویا منفی اثرپڑے۔ نگراں حکومتیں غیر سیاسی ادارے ہونے کے ناطے موجودہ دو طرفہ یا کثیر جہتی معاہدوں یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت پہلے سے شروع کیے گئے منصوبوں ، بین الحکومتی تجارتی لین دین۔ ایکٹ، 2022 اور نجکاری کمیشن آرڈیننس، 2000 کے تحت اس کمیشن کو اطلاع کے مطابق اقدامات یا فیصلے لے سکتی ہیں۔