نگران وفاقی کابینہ آج یا کل حلف اٹھائے گی

0

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی  کا بینہ دو مراحل میں حلف اٹھائے گی۔
پہلے مرحلے میں 16 وزرا آج یا کل حلف اٹھائیں گے۔ ان میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز ، شعیب سڈل ، سرفراز بگٹی شامل ہونگے۔ محمد علی توانائی اور شاہد آفریدی بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ہوں گے۔ وزیر خزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔ نگران وزیر اعظم نے شہباز حکومت کے بیشتر افسران کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احد چیمہ عمران وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی تو قیر شاہ ہی رہیں گے۔ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے جہاں بہت ضروری ہوگا وہاں تبدیلی کی جائے گی۔ نگران کابینہ میں شامل کئے جانے والے کچھ ارکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، کچھ کی سکیورٹی کلیئرنس اور کچھ سے دستیابی کی تصدیق کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.