تلہ گنگ چکوال روڈ پر تعمیراتی کام بند،لوگ خوار ہو گئے

0

تلہ گنگ : تلہ گنگ چکوال روڈ پر تعمیراتی کام چار ماہ سے بند ،عوام خوار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )تلہ گنگ چکوال میانوالی روڈ کی ازسرنو تعمیر تاحال مکمل نہ کر سکی جگہ جگہ سے روڈ بنتےہی بیٹھ گئی۔

عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال سے روڈ پر کام شروع ہے مگر تاحال روڈ کی کارپٹنگ مکمل نہ ہو سکی جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے جبکہ مریض کو راولپنڈی منتقل کرنے میں بھی شدید پریشانی ہے جبکہ جہاں جہاں کروڈ کی کارپٹنگ کی گئی ہے وہاں سے روڈ بیٹھ گئی ہے اور پھر گڑھے بن گئے ہیں جس سے اربوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
عوامی حلقوں نے نگران وزیراعظم اور این ایچ اے کے اعلی افسران سمیت سے روڈ کی جلد تعمیراور معیاری روڈبنانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف تعمیراتی کمپنی نے بتایا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث کام میں تاخیر ہو رہی ہے فنڈز ملتے ہی کام تیز کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.