وزیراعظم کی معاونین خصوصی،سٹاف اور میڈیا ٹیم کی تعریف

0

اسلام آباد(ملک ساجد فاروق سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے معاونین اور سٹاف بالخصوص اپنی میڈیا ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں وفاقی سیکرٹریز اور سرکاری افسران سے الوداعی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے معاونین خصوصی جہانزیب خان اور احد چیمہ کا خاص طور پر ذکر کیا اورکہا کہ انہوں نے بڑی محنت سے کام کیا اور میری مدد کی۔ معاون خصوصی طارق فاطمی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ انہوں نے اس بزرگی میں بھی میرا بہت ساتھ دیا ۔ پریس سیکرٹری عبدالاکبر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ وہ انتہائی شریف النفس آفیسر ہیں، اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور انتہائی شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے اپنے تقریر نویس ارشد ملک اور پی آر او عمر فاران کے علاوہ سرکاری میڈیا ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.