نگران وزیراعظم کا معاملہ کل کلیئر ہو جائے گا ،راجہ ریاض

0

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، کل دوبارہ مشاورت ہو گی۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ کل کی مشاورت میں معاملات طے کر لئے جائیں گے، کل 6 نام سامنے آئے ہیں جن پر آج بھی مشاورت ہوئی اور کل بھی مشاورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کل کی مشاورت میں امید ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے، اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ حتمی فیصلہ تک نام ظاہر نہیں کئے جائیں گے، کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہےاور وزیراعظم کی دعوت پر آج پہلی نشست ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.