نگران وزیراعظم کے لئے پہلی بیٹھک بے نتیجہ

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کے تقرر کے لئے مشاورت کا پہلا دور مکمل ہو گیا

قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کی۔

وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی.

ملاقات میں وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا۔

یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل، یعنی 11 اگست کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.