صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل وزیر ِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کی ۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد وفاقی کابینہ بھی ختم ہو گئی ہے۔