پی اے سی کا اجلاس،آڈٹ اعتراضات نمٹا دئیے
اسلام آباد:پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کی ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے 2022.23 اور 2023.24 کے آڈٹ اعتراضاتت کاجائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری اوور سیز ڈاکٹر ارشد محمود نے کہا کہ وزارت کے زائد اخراجات کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو ہے اس کی وجہ سے عمارتوں کے کرایوں اور بعض دیگر مدات میں صرف 6 فیصد زائد اخراجات ہوئے ۔ پی اے سی نے یہ موقف تسلیم کرتے ہوئے آڈث اعترض نمٹا دیا ۔
آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا غلط تاریخ پیدائش کی بنا پر اعلڈ ایج پنشن کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ سے زائد کی پنشن دی گئی۔ سیکرٹری اوور سیز نے بتا کہ نادرا کے قیام سے پہلے ہم کئی جگہوں سے ڈیٹا کی تصدیق کرتے تھے ۔ ای او بی آئی کے حکام نے بتایا کہ ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے جبکہ ہمارا ادارہ 1976 سے قائم ہے ۔
ہم آڈٹ کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ آڈٹ کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی کی پنشن لینے والے لوگوں کی تاریخ پیدائش نادرا کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی ۔ ہم مختلف ریجننز سی سیمپلنگ کرکے آڈٹ کو ریکارڈ فراہم کریں گے ۔ ہم پر 1980 کے رولز لاگو ہیں ۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ 2025 ہے ، بہت کچھ بدل چکا ہے ۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ 8 لاکھ میں سے صرف پانچ ہزار کی تاریخ پیدائش میں فرق سامنے آیا ہے ۔ ان میں 2400 کیس ایسے ہیں جو نادرا کے قیام کے بعدکے ہیں ۔
پی اے سی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایک ورکر ساری زندگی خدمات سرانجام دیتا ہے ، ای او بی آئی کی پنشن ںہت کم ہے اس میں اضافہ ہونا چاہیئے ۔ سیکرٹری اوور سیز نے کہا کہ یہ پرانے کیس ہیں ہم اس معاملے پر سیریس ہیں ، یہ مسلہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔ میٹرک کی سند پر جو تاریخ پیدائش ہوتی ہے وہی مصدقہ ہوتی ہے ۔ اس کیس میں بد نیتی شامل نہیں ہے ۔
نادرا اور ہمارے اداروں کی بھی غلطی ہو سکتی ہے ۔ ہمیں ایک ماہ دیا جائے پی اے سی اور آڈٹ کی راہنمائی میں یہ مسئلہ حل کر لیں گے ۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں اس معاملہ کو حل کر کے پی اے سی کو رپورٹ پیش کی جائے ۔
سیکرٹری اوور سیز نے کہا کہ آڈٹ نے نادرا کا ریکارڈ اٹھایا ہے ۔ ہمارے پاس 6 قسم کے ریکارڈ ہیں ۔ ہمارا سسٹم نادرا سے زیادہ بہتر ہے ۔ آڈٹ کو ایک ایک کیس کا آڈٹ کرانے کے لئے تیار ہیں ۔