توہینِ الیکشن کمیشن ،عمران خان کے وارنٹ معطل

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں بنچ نے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے سینئر وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ میرے پاس جواب جمع کرانے کیلئے مکمل ر ریکارڈ نہیں ہے ۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ آج فرد جرم عائد کرناہے ۔ ممبر کمیشن جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ ریکارڈ کی دستیابی کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری تھی ۔ شعیب شاہین نے کہا کہ آج پہلی بار پیش ہوا ہوں جس پر ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ریکارڈ کی مکمل فائل لاء برانچ سے مل جائے گی۔ شعیب شاہین نے اگلی سماعت کیلئے مہلت طلب کی جس پر بنچ نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل فواد چوہدری بھی توہین الیکشن کمیشن کیس میں ہیش ہوئے۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے حوالےسے بیانات پارٹی عہدیدار کی حیثیت سے دیئے ، اب وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں اس لئے وہ ان بیانات سے بھی دستبردار ہوتے ہیں جس پر بنچ نے فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.