شہباز شریف آئی ایم ایف والوں کو بھی میٹھے آم کھلائیں گے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف والوں کو پاکستان کے میٹھے آم کھلائیں گے ۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں وزیراعظم نے انہیں پاکستان کے آموں کے اعلیٰ معیار اور خصوصیات کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی انہیں پاکستان سے لذیذ اور میٹھے آموں کا تحفہ بھجوانے کی بھی نوید سنائی اور کہا کہ احترام اور تحسین کے جذبے کے تحت پاکستانی آموں کا تحفہ انہیں بھجوانا ان کے لئے اعزاز ہو گا جس پر آئ ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف اس سے پہلے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کو بھی پاکستان کے لذیذ آم کھلا چکے ہیں۔
شہباز شریف کی آم ڈپلومیسی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور بالخصوص رجب طیب اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات اور پاکستانی اموں کی خصوصیات سے انہیں اگاہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دن زیر گردش رہی۔