ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
جمیکا:ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل)بدھ سے 16 جولائی تک ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 2ٹیسٹ ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اورپانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 12 جولائی سے ڈومینیکا میں ہوگا۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جولائی تک کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 27 جولائی کو بارباڈوس میں ہوگا ،دوسرا ون ڈے میچ 29 جولائی کو بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہے۔
ون ڈے سیریز کے اختتام پر بھارتی ٹیم ٹرینیڈاڈ میں ہی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 3اگست کو کھیلے گی۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 6 اور 8 اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے ۔چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 12جولائی کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ اسی مقام پر 13اگست کو کھیلا جائے گا۔