باہرجائیں تو لوگ چہرے دیکھ کر کہتے ہیں پیسے مانگنے والے آگئے ہیں،شہباز شریف

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے
کہا ہے کہ جب باہرجائیں تو لوگ چہرے دیکھ کر کہتے ہیں پیسے مانگنے والے آگئے ہیں،
پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے افتتاح اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں سے جان چھڑانے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری میں قبول کیا۔
ل
انھوں نے کہا وزیراعظم کا کہنا تھا میں یا ہمارے دوسرے رہنما جب باہرجائیں تو وہ چہرے دیکھ کر کہتے ہیں پیسے مانگنے والے آگئے ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرکے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے ہیں۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں بڑی محنت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.