وزیراعظم نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا

0

پشاور:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

منگل کو یہاں یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم رحمان علی کو بھی خطاب کا موقع دیا گیا۔

رحمان علی نے اپنی تقریر میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کی تعریف کی اور کہاکہ یہ لیپ ٹاپ نہیں ایک خزانہ ہے۔ میں بھی لیپ ٹاپ خریدنا چاہتا تھا لیکن میرے والد کے لئے گھر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ خریدنا ممکن نہیں تھا۔اب اس سکیم کےتحت مجھے بھی لیپ ٹاپ مل رہا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات ملک کا مستقبل ہیں۔ کل وزیراعظم کی کرسی پر انشا اللہ یہی لوگ بیٹھیں گے۔

رحمان علی کے ان کلمات پر وزیراعظم شہبا زشریف سمیت ہال میں موجود تمام افراد نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی ۔ وزیراعظم نے اپنی نشست سے اٹھ کر رحمان علی کو گلے لگایااس کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا، اس کا ہاتھ ہوامیں لہراکر اس کی حوصلہ افزائی کی اور پھر رحمان علی کو پکڑ کر اپنی نشست پر بیٹھا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.