سعودی عرب سے 2ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے

0

اسلام آباد: سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ چند ہفتے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو دوارب ڈالرکی معاونت فراہم کرنے کااعلان کیاتھا، الحمدللہ سعودی عرب کی جانب سے یہ معاونت پاکستان کوموصول ہوگئی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ہرجمعہ کوزرمبادلہ کے حوالہ سے اعدادوشمارکے دئیے جاتے ہیں، گزشتہ ہفتہ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے جو اعدادوشمارجاری کئے تھے ان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر9.67 ارب ڈالرتھا، سعودی عرب کی جانب سے مزید دوارب ڈالرملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر11.67 ارب ڈالرکے قریب ہوجائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ وزیراعظم محمدشہباز شریف، آرمی چیف سید عاصم منیر، پاکستانی عوام اوراپنی طرف سے سعودی فرمانروا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورسعودی عرب کی قیادت کے شکر گزارہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے حقیقی بھائی کاکرداراداکیاہے۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی ، پاکستان میں معاشی استحکام آچکاہے اب ہمیں پائیدارمعاشی نمو کی سفر کوآگے لیکر جاناہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.