شہباز شریف ٹیبل ٹینس اور کیرم بورڈ کے ماہر کھلاڑی بن گئے

0

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف ٹیبل ٹینس اور کیرم بورڈ کے ماہر کھلاڑی بن گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران سپورٹس کمپلیکس میں دی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ساتھ کیرم بورڈ اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس کی گیم بھی کھیلی۔

وزیرِاعظم نے عوام کے لیے کھیلوں کی معیاری سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

وزیرِاعظم نے بالخصوص خواتین کے لیےکھیلوں کے علیحدہ انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

وزیرِاعظم کو کمشنر لاہور کی طرف سے ایل ڈی اے کے زیر نگرانی سپورٹس کے جاری دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئ۔

وزیرِاعظم نے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی خصوصی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.