روس سے سستا تیل لانے کا وعدہ پورا کر دیا ،شہباز شریف

0

اسلام آباد ،:وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم سے آج ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے،روس سے خام رعایتی تیل کا پہلا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ روس سے کراچی پہنچنے والے جہاز سے تیل کا اخراج پیر سے شروع ہوجائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ایک تبدیلی کا دن ہے جب ہم خوشحالی،اقتصادی ترقی،قابل برداشت اور انرجی سیکیورٹی کی طرف ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی کاوش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

zaa

Leave A Reply

Your email address will not be published.