سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35 فیصد تک ایڈہاک ریلیف کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دی اور ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی تھی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 اور پنش میں ساڑھے 17 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی