گدھے58لاکھ ہو گئے
اسلام آباد :ملک میں گدھے 58 لاکھ ہو گئے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہوگئی۔
گائیوں کی تعداد 53.4 ملین سے بڑھ کر 55.5 ملین، بھینسوں کی تعداد 43.7 ملین سے بڑھ کر 45 ملین ، بھیڑوں کی تعداد 31.9 ملین سے بڑھ کر 32.3 ملین ہو گئی ہے۔
بکریوں کی تعداد 82.5 ملین سے بڑھ کر84.7 ملین ہو گئی ہے۔