جہانگیر ترین کی پارٹی کے مسافر کب تک ساتھ چلیں گے ،؟
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے والے راہنماؤں کی اکثریت کو مسافر قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی پارٹی میں جو لوگ گئے ہیں ان کے حلقوں میں ہمارےپاس مضبوط امیدوار موجود ہیں تاہم جس امیدوارکے ساتھ ووٹ ہوئے اس سے بات کی جاسکتی ہے ۔
سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ان رہنماؤں کے زیادہ عرصہ چلنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ پہلے بھی متعدد بار اپنی پارٹیاں تبدیل کرتے رہے ہیں ہے۔