باغ ،ضمنی الیکشن ، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو ہرا دیا

0

باغ/ آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا ضمنی انتخاب ہار گئی، پیپلز پارٹی کے سردار ضیاء القمر 22619 ووٹ لے کر جیت گئے.
باغ ایل اے 15 کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 17321 ووٹ لے سکے
تحریک انصاف کو کرنل ضمیر 4630 ووٹ ملے

پیپلزپارٹی کے سردار ضیاءالقمر 5298 کی لیڈ سے کامیاب ہوئے.

حلقہ ایل اے پندرہ باغ ٹو (وسطی باغ) میں مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین کانٹے کے مقابلہ کی توقع تھی۔

پولنگ وقفے بغیر صبح آٹھ بجے شام پانچ بجے تک جاری رہی، ضمنی انتخاب سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجہ میں خالی ہوئی نشست پر ہوا، اس حلقہ میں اٹھار ہ امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے تھے۔

بلاول بھٹو اور مریم نواز کی انتخابی مہم میں شمولیت کے بعد انتخاب اہمیت اختیار کر گیا تھا۔

حلقہ ایل اے پندرہ باغ ٹو میں کل ووٹوں کی تعدا د ایک لاکھ ایک ہزار ایکسو پینتالیس ، مرد ووٹوں کی تعداد ترپن ہزار ایک سو سات ، جبکہ خواتین کے اڑتالیس ہزار اڑتیس ووٹ درج ہیں ۔

گزشتہ انتخاب میں اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر 14 ہزار 781ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ نون کے مشتاق منہاس 11 ہزار 215ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

اس حلقے سے سردار تنویر الیاس بیس ہزار دس ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے لیکن ان کے نااہل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.